کے الیکٹرک ریاست کا طاقتور ادارہ اور روزانہ توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے ،ڈاکٹر شجاع صغیر خان

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) ممتاز سماجی اسکالر ،دانشور اور سربراہ تحریک ابن آدم ڈاکٹر شجاع صغیر خان،اکرم قریشی،ناہید خان ،راجہ عارف ،ڈاکٹر انیلا قیوم،کلیم اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کے الیکٹرک ریاست کا طاقتور ادارہ بن گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے ،طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اس پر من مانے بل عوام کس سے فریا دکریں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ کے الیکٹرک روزانہ کی بنیاد پر عوام کو تکالیف پہنچا رہا ہے ایک طرف گرمی دوسری طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ایسا لگتا ہے کہ ریاست کا ایک مضبوط ادارہ عوام کو خون کے آنسو رلا رہا ہے ،ایک طرف بے روزگاری اس پر عوام پر مظالم اور ماہانہ کی بنیاد پر بھاری بھرم بل عوام کس سے فریاد کریں لہٰذا حکومت وقت عوام پر رحم کرے آج عوام جنرل پرویز مشرف کی حکومت اور اس دور کو یاد کرتی ہے لہٰذا عوام کے اوپر رحم کیا جائے اور عوام کی جان اس سے چھڑائی جائے۔