پنگریو :سیلاب سے بے گھر ہونے والی بزرگ خاتون کا بھوک وافلاس کاشکارنوجوان بیٹا چل بسا

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:36

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پنگریوونگوروڈپرگاوں حاجی محمد صادق آرائیں کے قریب سیلاب کے باعث بے گھرہونے والی بیوہ عورت لچھمی کولہی کاغربت کے باعث علاج نہ کراسکنے اوربھوک وافلاس کاشکارنوجوان بیٹا پنوں کولہی فوت ہوگیا متوفی نوجوان کی لاش کفن دفن کاانتظام نہ ہونے کے باعث بارہ گھنٹے تک جھونپڑی میں پڑی رہی گردونواح کے سیلاب متاثرہن نے چندہ کرکے کفن دفن کاانتظام کیاتاہم میت کوغسل دینے کے لیے صاف پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث متوفی نوجوان کو بارش کے تعفن زدہ پانی سے غسل دیاگیا جس کے دوران متوفی کی والدہ دھاڑیں مارمارکرروتی رہی قریبی ہندوقبرستان زیرآب ہونے کے باعث متوفی کے برادری کے افراد میت کوتدفین کے لیے تھرپارکرلے گئے علاقے میں سیکڑوں سیلاب متاثرین روڈراستوں پرکھلے آسمان تلے بے یارومددگارمقیم ہیں حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کیاجانے والاراشن اورشامیانے سیاسی کارکنوں اورغیرمستحق افرادمیں تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ اصل متاثرین کو مسلسل نظراندازکیاجارہا ہے معلوم ہواہے کہ لچھمی کولہی کا ایک بیٹاذہنی معذورہے جبکہ متوفی بیٹاپنوں کولہی ہی گھر کاکمانے والاواحد فردتھا