سود نہ ادا کرسکنے والے جنوبی کورین چھوٹے کاروباری اداروں کے قرضوں کا حجم کل قرضوں کا 21 فیصد رہنے کا امکان

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:38

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) جنوبی کوریا کے مرکزی بینک ’’ بینک آف کوریا ‘‘ نے کہا ہے کہ قرضوں پر سود نہ ادا کرسکنے والے چھوٹے کاروباری اداروں کے قرضوں کا حجم رواں سال کے کل قرضوں کے 21 فیصد سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔یہ بات بینک آف کوریا نے جمعرات کومالیاتی استحکام بارے جاری ہونے والی اپنیرپورٹ میں کہی۔

(جاری ہے)

بینک نے کہا کہ عالمی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں کے تعطل سے ملکی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے،2020 ء کے دوران اپنے قرضوں پر سود نہ ادا کرسکنے والے چھوٹے کاروباری اداروں کے قرضوں کا حجم کل قرضوں کے 21.4 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جو کہ 2019 ء کے دوران 14.8 فیصد جبکہ 2018 ء میں 14.2 فیصد رہا تھا، سود ادا نہ کرسکنے والے چھوٹے کاروباری اداروں کی تعداد رواں سال بڑھ کر 5033 رہنے کا امکان ہے جو کہ 2019 ء میں 3475 جبکہ 2018 ء کے دوران 3236 رہی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران جنوبی کوریا کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح 3.2 فیصد رہی جو کہ پہلی سہ ماہی کے دوران 1.3 فیصد رہی تھی جس کی اہم وجہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کا متاثرہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :