نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 276ج ب میں جھنگ برانچ کینال میں نہاتے ہوئے 20سالہ نوجوان محمد عارف اور ارشاد احمد ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین نے اطلاع دی جس پر امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور نوجوان کی تلاش شروع کردی ۔ تین روز کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی نعش نہر سے برآمد کرلی گئی ۔ ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ضر وری کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :