سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم دراج عرف گوراج گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:55

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ضلع بٹگرام اور مانسہرہ میں دہشت کی علامت مشہور یاسمین بی بی کے اغواء کار اور قتل کیس کا مرکزی کرداردراج عرف گوراج ولد شمو بنہ پولیس، بٹگرام اور بٹل پولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھاجوبٹل پولیس کے ہتھی چڑھ گئی ایس ایچ اوسردارمحمد انور اوراس کی عملہ نی ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کی گرفتاری پر حکومت نے قائد اعظم ایوارڈ کا انعام مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بٹل سردار محمد انور خان اور انکی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع مانسہرہ اور بٹگرام میں دہشت کی علامت بن کر وارداتیں کرنے والے اور مشہور یاسمین بی بی کیاغواء کار اور بعد ازاں یاسمین بی بی کو قتل کرنے والے ملزم دراج ولد شمو کو چھتر پلین سے گرفتار کرلیا ملزم دراج ولد شمو نے چھتر پلین سے یاسمین بی بی دختر عبدالمتین کو زبردستی اغواء کیا جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے از خود نوٹس بھی لیا مگر اس کے باوجود بھی یاسمین بی بی کو بازیاب نہ کیا جا سکا اور بالآخر یاسمین بی بی کو اس درندہ صفت ملزم نے قتل کر دیا اور اس کے بعد کئی سالوں تک مفرور رہا ملزم وادی چوڑ آلاء اور دیگر علاقوں میں ڈاکہ زنی اور راہ زنیوں میں بھی ملوث رہا جس کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے قائد اعظم ایوارڈ اور نقد انعام بھی رکھا تھا جو کہ ضلع مانسہرہ اور ضلع بٹگرام کے ساتھ ساتھ پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا جسے گزشتہ روز تھانہ بٹل کیSHO سردار محمد انور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چھتر پلین سے گرفتار کر لیا جس پر علاقے کی عوام نے انور خان اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔