راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزکے انتخابات میں ندیم شیخ بلامقابلہ صدر منتخب

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:13

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزکے انتخابات میں ندیم شیخ بلامقابلہ صدر ..
راولپنڈی 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز انتخابات میں ندیم شیخ بلامقابلہ صدر منتخب ،دانش اقبال سینئر نائب صدر جبکہ رانا خرم نائب صدر منتخب ہو گئے ۔ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی برائے صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر جانچ پرتال کے بعد منظور کر لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایاکہ الیکشن کمیشن کے چیرمین حاجی زاہد امداد راجپوت ، ممبر الیکشن کمیٹی،احمد آفتاب کیانی ، پرویز اقبال نے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے ندیم شیخ کو صدر ، دانش اقبال کوسینئر نائب صدر اور رانا خرم کو نائب صدر قرار دیدیا ۔ اس موقع پر چیمبر کے ڈائریکٹر شیخ عبدالعابد ،صدر ساجد حسن بٹ ، سینئر نائب صدر اخوندزادہ نسیم خان ، اور نائب صدر شیخ عاصم ادریس بھی موجود تھے ۔ کامیاب ہونے والے عہدیداران کا باقاعدہ اعلان 29ستمبر کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا جائے گا ۔