بجلی اورگیس کی سپلائی بحال کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فوری اقدامات کئے جائیں،حاجی حنیف طیب

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے صدرسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کراچی میں بجلی اورگیس کے بحران پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بجلی اورگیس کی سپلائی بحال کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ کورونا سے متاثرہ ملکی معیشت ابھی پٹری پر چڑھی نہیں تھی کہ بجلی اورگیس کے بحران نے کراچی کے معاشی حب کو بری طرح متاثر کردیا ہے جس کی وجہ سے تجارت وصنعت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اوراس سے وابستہ مزدوربے روزگارہونے کا خدشہ پیداہوگیا ہے ۔

ملکی معیشت کا انحصارکراچی کی تجارتی وصنعتی سرگرمیوں پر ہے اگر کراچی کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے اس کا فائدہ پورے ملک کو پہنچتا ہے ۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ وفاقی حکومت نیپرا،سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود Kالیکٹرک نے نہ لوڈ شیڈنگ ختم کی بلکہ اس کا دورانیہ مزید دن اوررات کی اوقات میں بڑھادیاگیا جس سے شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

نیپراکی کراچی سماعت میں Kالیکٹرک کو رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے واضح حکم کے باوجود ،بعض علاقوں میں رات 12بجے سے صبح 05بجے تک بجلی بند رکھنا معمول بن چکا ہے جس شہری راتیں جاگ کر گزاررہے ہیں ۔حاجی محمدحنیف طیب نے اپیل کی کہ حکومت کا ادارہ نیپرااوراوگرابجلی اورگیس کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ہنگامی طورپر اقدامات کرے اورKالیکٹرک کو بجلی کی مسلسل سپلائی کا پابند کیاجائے،ناکامی پر لائسنس منسوخ کرکے متبادل کمپنیا ں لائی جائیں ۔

کیوں کہ Kالیکٹرک مکمل ناکام ہوچکی ہے متعددیقین دہانیوں کا کوئی فائدہ نہیں Kالیکٹرک نے اتنے سالوں میں اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ نہیں کیا اس کاحل تو صرف یہ ہے کہ کروڑوں عوام کو بے دردی پریشان رکھنے کیلئے ،ہسپتالوںمیں آپریشن روکنے والے کام کرنے کیلئے ،کاروبارتباہ وبربادکرنے والی Kالیکٹر ک کو جو بھی طریقہ کاراس کے مطابق سرکاری تحویل میں لے لیاجائے۔یا کوئی متبادل راستہ حکومت اوراپوزیشن جماعتیں مل کر بیٹھ کر اس حل نکالیں ۔