شکارپور پولیس کی کارروائیاں، 5 مطلوب ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:24

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) شکارپور پولیس کی کارروائیاں، 5 مطلوب ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور کامران نواز پنجوتھاکی ہدایت پر شکارپور پولیس کی ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جرائم، روپوش و اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کارروائیوں کے دوران 05 مطلوب ملزمان گرفتار اور 02 موٹرسائیکلیں اور 01 ٹریکٹر لاوارث حالت میں برآمد کیا گیا ہے، ایس ایچ او لوڈرا نے پولیس جوانوں کے ساتھ گاؤں محمد صدیق جعفری نزد چوئی شاخ جی کڑ پے کارروائی کر کے دو مقدمات میں مطلوب گاؤں ناصر بکھرانی کا رہائشی سمندر علی ولد بادلو عرف تولو بکھرانی کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او گڑھی یاسین نے پولیس اسٹاف کے ساتھ نوشھرو ابڑو لنک روڈ پے کارروائی کر کے مطلوب پٹھان ولد میر محمد شر اور ایاز ولد اکرم شر کو گرفتار کرلیا ، جب کہ ایس ایچ او گڑھی یاسین نے کارروائی کر کے مطلوب اشتھاری مرید عرف مراد علی ولد چھٹل عرف سردار بخش شر کو گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او رحیم آباد نے اسٹاف سمیت آریجہ واہ پے کارروائی کر کے مطلوب مفرور سومر عرف عرفان ولد ولی داد شر کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او میاں جو گوٹھ قمرالدین تنیو نے بمعہ اسٹاف کے ساتھ گاؤں گودھو شر پے کارروائی کر کے لاوارث حالت میں 02 موٹرسائیکلیں برآمد کر کے 550 کی کارروائی کردی ،ایس ایچ او شریف خروس نے پولیس پارٹی کے ساتھ لنک روڈ گاؤں ھالیپوٹا پے کارروائی کر کے لاوارث حالت میں 01 ٹریکٹر برآمد کر کے 550 کی کارروائی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :