کراچی کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے ،حافظ نعیم الرحمن
جمعرات 24 ستمبر 2020 20:58
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں ’’حقوق کراچی تحریک‘‘ اور 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے عظیم الشان ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں پبلیسٹی وین VANS-SMDکو مختلف اضلاع میں روانہ کرنے کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر امیر ضلع ایئر پورٹ توفیق الدین صدیقی،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی شہر کی اسٹیک ہولڈر جماعت ہے جس نے ماضی میں بھی شہر کی بے مثال خدمت کی، کراچی پر اپنے حق کا دعویٰ کرنے والی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے عصبیت اور لسانیت کے نام پر عوام کا استحصال کیا،کراچی شہر ایک گلدستہ کی مانند ہے جہاں پورے ملک سے وابستہ افراد کی نمائندگی ہے، کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے لیکن ہمیشہ سے کراچی کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی رپورٹ کے مطابق پورا ملک کراچی کے ٹیکس سے چلتا ہے،وفاقی وصوبائی حکومتیں کراچی کو دینے کے بجائے صرف لیتی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد اب تک کسی آبادی میں تعمیر و ترقی کا کوئی کام نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے بنیادی مسائل مردم شماری،کوٹہ سسٹم اور بااختیاری شہری حکومت ہے،چیف جسٹس صاحب نے بھی بااختیار شہری حکومت کے حوالے سے واضح مؤقف دیا ہے،عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے،کراچی کے عوام 27ستمبر کے مارچ میں بھرپور شرکت کریں مارچ کو کامیاب کرائیں اور جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ پھر سے کراچی ترقی یافتہ شہر بن سکے۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک ایک مافیا کی شکل اختیار کرچکی ہے،کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے کے الیکٹرک کو سپورٹ کرتے رہے ہیں، جماعت اسلامی کے سوا کسی سیاسی جماعت نے کے الیکٹرک کے خلاف آواز نہیں اٹھائی،آج کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں اور شہری مطالبہ کررہے ہیں کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے اور اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.