Live Updates

کراچی میں اسٹریٹ کرائم واقعات میں اضافہ پولیس کیلئے چیلنج ہے،ریاض حیدر

ڈی جی رینجرزسندھ واقعات کی روک تھام کیلئے سخت ایکشن لیں،رکن سندھ اسمبلی

جمعرات 24 ستمبر 2020 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ضلع وسطی کے صدر ورکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ شہرمیں اسٹریٹ کرائمز کے واقعات تیزی سے رونماء و ہورہے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز سرگرم ہیں واقعات میں اضافہ محکمہ پولیس کے لیے چیلنج ہے شہر میں موبائل فونز گاڑیاں موٹر سائیکلیں چھیننا معمول بن گیا ہے ڈی جی رینجرزسندھ جرائم کے واقعات میں روک تھام کے لیے سخت ایکشن لیں،جرائم کی واردتوں کو روکنا پولیس کے بس میں نہیں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے میں پولیس بے بس دکھائی دے رہی ہے عوام لوٹ مار سے خوفزدہ ہیں شہر میں جان و مال عزتیں محفوظ نہیں رہیں شہر میں سخت ناکے اور اسٹریٹ چیکنگ عمل میں لائی جائے کراچی میں جرائم پشہ عناصر دن دہاڑے عوام کو لوٹ رہے ہیں شہر میں بڑھتا اسٹریٹ کرائم کا زور توڑا جائے اور شہریوں کو ریلیف دیا جائے سندھ حکومت صرف قانون نہ بنائے قانون پر عملدرآمد بھی کروائی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات