پی ایس پی کی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت

اقدامات سے لگتا ہے حکومتی پالیسی غربت کے نہیں غریب کے خاتمے کی ہے،نعیم قائمخانی

جمعرات 24 ستمبر 2020 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) پاک سر زمین پارٹی ڈاکٹرز فورم کے انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے حکومتی قدم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے کرب میں مبتلا عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مریضوں کو علاج و معالجے کی مناسب سہولیات اور ادویات میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کے لئے مہنگی دوائیں بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

حکومتی اقدامات سے محسوس ہوتا ہے کہ انکی پالیسی غربت کے خاتمے کی نہیں بلکہ غریب کے خاتمے کی ہے۔ موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، ظالم حکمران غریب کے منہ سے نوالہ پہلے ہی چھین چکے تھے اب جان بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں ھوشربا اضافے سے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی نااہلی کے باعث قرضوں کا بوجھ صرف عوام پر ڈالا جا رہا ہے جس کا اثر روز مرہ کی ضرورت کی اشیائ سمیت ادویات پر بھی مہنگائی کی صورت میں ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر نعیم قائم خانی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے فی الفور اضافہ واپس لیا جائی

متعلقہ عنوان :