اے این پی نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، واپس لینے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میںناروا اضافہ عوام دشمن حکومت کی اصلیت ظاہر کرتی ہے۔تبدیلی سرکار کی حکومت میں عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد تک اضافہ مسترد کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ روزمرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

آئے روز بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں نے مڈل کلاس طبقے کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔ تبدیلی سرکار کو عوام کی فکر نہیں، اپنی حکومت بچانے کیلئے سب کچھ دائو پر لگادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کی حکومت میں غریب عوام علاج معالجے کیلئے ترس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اشیائے خوردونوش اور دوسری انسانی ضروریات کے اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔

موجودہ حکومت نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ اے این پی دوائیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس اضافے کوفوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی غریب عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔ حکومت بیرونی آقائوں کے اشاروں پر ملک و قوم کی سلامتی سے کھیلنے لگی ہے۔ حکومت کو یہ احساس ہی نہیں کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کس طرح کمائیں اور آئے روز اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ پہ اضافہ کررہے ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ بدترین حکمرانی نے عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ جرائم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور حکومت اقتدار کے نشے میں مست عوام کے مسائل اور مشکلات سے بے خبر ہے۔ کپتان کو لانے والوں نے عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی کی ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کپتان نے ملک کو غلط سمت پر ڈال دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی اقتدار اور پورا ملک اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔ زندگی کا ہر شعبہ کپتان کے حکومت کے خلاف میدان میں نکل رہا ہی

متعلقہ عنوان :