حکومت عوام کو زندہ درگورکرنے کی آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی عوام دشمن پالیسی پر گامزن ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں تین سو تک اضافہ کو مستردکردیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نااہل حکومت کی طرف سے دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں تین سو تک اضافہ کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کو زندہ درگورکرنے کی آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی عوام دشمن پالیسی پر گامزن ہے ۔اشیائے خوردونوش گھی دالیں آٹاوچینی سمیت دیگر ضروری چیزوں کی قیمتوں میں با ربارظالمانہ اضافہ کیا گیا ہے بدقسمتی سے حکومت بدعنوانی ولوٹ مار میں کمی ،حکومتی سطح پر سادگی وقناعت پسندی اپنانے اور وزراء مشیروں واسٹیبلشمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کے بجائے عوام کیساتھ دشمنی کرتے ہوئے ادویات ،بجلی گیس واشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جو ناقابل قبول نااہلی وظلم اورجبر کے سواکچھ نہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیکر ادویات ،اشیائے خوردونوش اور بجلی وگیس قیمتوں میں کمی کریں انہوں نے کہاکہ موجودہ اناہل حکومت نے آتے ہی بھاری سودی قرضوں کا حصول ، مہنگائی وبے روزگاری برپاکرنے کیساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدترین اور بارباراضافہ کر نا شروع کیا لگتا ہے موجودہ حکومت کا کام ہی بھاری سودی قرضوں کا حصول ،مہنگائی وبے روزگاری میں اضافہ ہے ۔

غرباء ومساکین دووقت کے کھانے کیلئے ترس گئی ہے علاج وتعلیم تودور عوام کو دووقت کا کھانا مشکل سے مل رہاہے ۔بدعنوانی کا خاتمہ ، لوٹی ہوئی دولت برآمد کرنے ،عوام کو سہولت ،روزگار دینے کے بجائے ٹیکسز،قیمتوں میں اضافہ وقرضوں کا حصول حکومت کی عوام وملک دشمن پالیسی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پر آوازبلندکرتی رہیگی ۔

یوٹیلٹی اسٹور زپر پہلے غیر معیاری اور کچھ حد تک شیاء ملتی تھی مگر اب حکومت کی طرف سے اشیاء بار بار مہنگا کرنے کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹور ویران ہوکر سیل نہ ہونے کے برابر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بدترین نقصان کیساتھ عوام کو بھی مشکل پیش آرہی ہے حکومت یوٹیلٹی اسٹور زپر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے بجائے کمی کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملنے کیساتھ یوٹیلٹی اسٹور میں سیل بھی شروع ہوجائے ۔