نامور شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جامعات میں اعزازی کُرسیاں مخصوص کی جائینگی: کامران بنگش
جمعرات 24 ستمبر 2020 22:27
(جاری ہے)
اس سلسلے میں صوبے کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں تاریخی، سیاسی اور لکھاری شخصیات کے نام سے اعزازی کرسیوں کی تخصیص عمل میں لائے جائیگی۔
معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے مذکورہ اقدام کے نفاذ کی سفارش کرتے ہوئے اسے ان شخصیات کے افکار کی پیروی قرار دیا ہے۔ اس تاریخی فیصلے سے نوجوان نسل میں ان شخصیا ت کے افکار کی ترویج ہوگی اور ان کے خیالات اور خدمات سے آئندہ کی نسلیں مستفید ہونگی۔ فیصلے کے مطابق ان نامور شخصیات میں بایزید انصاری، مرزا علی خان المعروف فقیر آف ایپی،خوشحال خان خٹک، دریا خان افریدی،ایمل خان مہمند اور عبدالغنی خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سواتئی ابئیء، معصومہ ابئی اور سیدہ بُشرٰی بیگم المعروف س ب ب کے نام سے بھی ان کی تاریخی خدمات کے عوض جامعات میں کُرسیاں مخصوص کی جائینگی۔ کامران بنگش کے مطابق اقدام کا مقصد نامور شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔اقدام محکمہ سیاحت، کھیل، ثقافت اور امور نوجوانان کی تجویز کے تحت اُٹھایا گیا ہے اور اس سلسلے میںگومل یونیورسٹی میں نواب اللہ نواز خان کے نام سے پہلے ہی کُرسی مخصوص کی گئی ہے جبکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں بھی سردار عبدالرب نشتر کے نام کُرسی کی تخصیص عمل میں لائی جاچکی ہے۔ واضح رہے اس اقدام سے یونیورسٹیوں پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئینگے، بلکہ موجودہ وسائل ہی میںکرسیوں کی تخصیص ممکن بنائی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.