ترقی پذیرملک کورونا سے شدید متاثر ہیں، لوٹی رقم فوری واپس کی جائے، عمران خان

وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالر کی منتقلی کی جاتی ہے، عالمی برادری رقوم کی منی لانڈرنگ کے معاملے پر مئوثر اقدامات اٹھائے، ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ وزیراعظم کا تخفیف غربت کے فورم سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 ستمبر 2020 20:28

ترقی پذیرملک کورونا سے شدید متاثر ہیں، لوٹی رقم فوری واپس کی جائے، ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک سے لوٹی رقم فوری واپس کی جائے، وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالر کی منتقلی کی جاتی ہے، عالمی برادری رقوم کی منی لانڈرنگ کے معاملے پر مئوثر اقدامات اٹھائے، ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تخفیف غربت، مالیاتی احتساب اور شفافیت سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بڑھتی غربت سے عالمی امن کو بھی خطرہ ہے۔

کورونا کے باعث اقتصادی شرح نمو میں تیزی سے کمی ہوئی۔ ہماری حکومت نے انسداد کورونا کیلئے اقدامات کیے۔ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کیلئے بڑا پروگرام ہے۔ ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، پانی، صحت پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

غریب ممالک کا مالی استحصال بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موثر اقدامات کے بغیر امیراور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جائے گا۔

غیرمنصفانہ سرمایہ کاری معاہدوں کو منصفانہ بنانا ہوگا۔ غیرقانونی رقوم کی منتقلی روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ ترقی پذیر ممالک کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے۔ ترقی پذیر ممالک سے لوٹی رقم فوری طور پر واپس کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالر کی منتقلی کی جاتی ہے۔ غریب اور ترقی پذیر ملکوں سے لوٹی گئی رقوم کو فوری واپس کیا جائے، ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پینل 2030ء کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نائیجیریا اور ناروے کی جانب سے عالمی سطح پر مالیاتی پینل کی تشکیل کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالر کی منتقلی کی جاتی ہے، عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب اور ترقی پذیر ملکوں سے لوٹی گئی رقوم کو فوری واپس کیا جائے۔