کاکول اسپدار میں سوزوکی الٹنے سے ایک بچی جاں بحق، دوسری زخمی ہو گئی

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ کاکول اسپدار میں سوزوکی گاڑی الٹنے کے نتیجہ میں ایک بچی سوزوکی کے نیچے دب کر جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہو گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے جاں بحق اور زخمی بچیوں کو سوزوکی سے نکال کر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کاکول اسپدار کے مقام پر 10 سالہ حرمین اور 7 سالہ عشال سڑک کے کنارے سے گذر ہی تھیں۔

عقب سے آنے والی سوزوکی ان پر الٹ گئی جس سے دونوں بچیاں سوزوکی کے نیچے دب گئیں۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک بچی حرمین کو مردہ حالت میں جبکہ دوسری بچی عشال کو تشویشناک حالت میں گاڑی کے نیچے سے نکال کر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔