کمشنر سرگودہا ڈویژن کا میانوالی کا دورہ،پی ایم پیکج کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:23

سرگودھا۔24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے میانوالی کا دورہ کیا اورپی ایم پیکج کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائز ہ لیا ،شہر کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی انسپکشن کے حوالے سے کئی ایک گھروں میں ڈور مارکنگ اور بچوں کے ہاتھوں پر فنگر مارکنگ کو چیک کیا ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے ڈینگی کنٹرول کیبنٹ کمیٹی وڈیو لنک اور بلدیاتی امور کے حوالے سے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ویڈیو لنک کا نفرس میں بھی شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال خان ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فرحان مجتبیٰ خان اور اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل عمر فاروق ویڈیو لنک کا نفرنس میں موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ضلع میانوالی گزشتہ کئی سالوں سے پو لیو ، ڈینگی فری ضلع ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ حالیہ پو لیو مہم میں سو فیصد کوریج کویقینی بنایا گیا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے ضلع میںکوئی ریفیو زل یا این اے کیس نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کی مسلسل لا رواویکٹر سرویلنس کی وجہ سے ضلع میں ڈینگی کا کوئی کیس نہیں ہے ۔جن علاقوں میں لا روا کی نشا ندہی ہو ئی ہے ۔انہیں خصوصی طور پر فوکس کیا گیا ہے اور تما م ضروری اقدامات تواتر سے برؤئے کار لا ئے جارہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ ضلع میانوالی میں پی ایم پیکج کے تحت ایجو کیشن سیکٹر کی 509،روڈ سیکٹر کی42اور ہیلتھ سیکٹر کی15ترقیاتی سکیموں پر مجموعی طور پر تقریباً11ارب روپے کی لاگت سے جنو ری میں کا م کا آغاز کیا گیا تھا ۔

ان میں سے بیشتر سکیموں نے جون2020ء تک مکمل ہو نا تھا لیکن کوروناوائرس وباء ، سپلائی چین میں تعطل اور شدید بارشوں کی وجہ سے کا م بروقت مکمل نہ ہو سکا تا ہم اس کے باوجود ایجو کیشن اور روڈ سیکٹر میں60فیصد ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ بقیہ سکیمیں اکتوبر 2020کے آخر تک مکمل کر لی جائیںگی ۔انہوں نے بتایا کہ کوالٹی ، کوانٹٹی انشورنس کویقینی بنا نے کیلئے باقاعدگی سے موئثر مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میانوالی میں ڈی ایف آئی ڈی (یو کے ) کے ما لی تعاون اور حکو مت پنجاب کے اشتراک سے ضلع میانوالی کی82ہا ئی و ماڈل سکولوں میں 17کروڑ (سترہ کروڑ) روپے کی لاگت سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے پراجیکٹ پربھی کا م شروع کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ا س سلسلہ میں شفاف طریقہ سے ٹینڈر نگ پراسس مکمل کیا جا رہا ہے ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے انسدادِ پو لیو و ڈینگی کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کی کا وشوں کوسراہا اور کہا کہ ویکٹر سرویلنس لاروا سائیڈنگ کا کا م مسلسل جاری رہنا چاہیے ۔

انہوں نے اس حوالہ سے ضلع کے ہا ئی رسک علاقہ جات اورہارٹس سپاٹس پرخصوصی توجہ مر کوز کر نے کی ہدایت کی کمشنر سرگودہا ڈویژن نے مزید کہا کہ پی ایم ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ایجو کیشن، روڈ ز اور ہیلتھ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کی بر وقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے اور کوالٹی آف ورک کو ملحوظ خاطر رکھا جا ئے ۔