اسلام آباد ،تھانہ کوہسار پولیس کی کارروائی ، بدنام زمانہ شراب ڈیلر ملک طلعت گرفتار

بھاری مقدار میں امپورٹڈ شراب کی بوتلیں و بئیر برآمد

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر تھانہ کوہسار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب ڈیلر ملک طلعت کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں امپورٹڈ شراب کی بوتلیں و بئیر برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے رات گئے شراب ڈیلر ملک طلعت کی خفیہ رہائش گاہ ایف سیون ون پر چھاپہ مارا ۔

چھاپے کے دوران ملک طلعت کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں امپورٹیڈ شراب کی بوتلز و بیئر برآمد کرلی گئی ۔کاروائی اے ایس پی ڈاکٹر عقیلہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی معہ جوانوں نے کی ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔