انسداد پولیو مہم کے سوفیصد اہداف کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، اے سی چک جھمرہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:40

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ ڈاکٹر زنیرہ آفتاب نے کہا ہے انسداد پولیو کے سوفیصد اہداف کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، بنیادی مرکز صحت سمیت مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کو چیک کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحصیل ہسپتال میں قائم پولیو کائونٹر پر بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے عمل اور ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے موقع پر موجود بچوں کو قطرے بھی پلائے۔انہوں نے والدین سے کہا کہ انسداد پولیو کا ہر رائونڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہذا مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو قطرے پلوائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کو مہم کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے مختلف علاقوں کی گلیوں میں جاکر والدین سے بچوں کو قطرے پلوانے اور ٹیموں کی طرف سے ڈور مارکنگ بھی چیک کی۔

متعلقہ عنوان :