سیشن کورٹ سوئی ڈیرہ بگٹی کی عدا لت نے 9 سالہ بچی کے اغوا کے مقدمہ میں ملزمان کو 14-14 سال قید کی سز ا سنا دی

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:48

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) سیشن کورٹ سوئی ڈیرہ بگٹی کی عدا لت نے 9 سالہ بچی کے اغوا کے مقدمہ میں ملزمان کو 14-14 سال قید کی سز ا سنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان دین محمد اور سیف الدین اقوام مندرانی بگٹی نے 18جو لا ئی 2020کو 9 سالہ بچی راج خاتون بنت نبی دوست قوم موندرانی بگٹی کواس کے گھر کے سامنے سے زبردستی اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ مغویہ کے بھائی کی اطلاع پر سوئی پولیس نے بروقت کاروائی کر تے ہو ئے ملزمان کو کشمور روڈ پر گر فتار کر کے مغویہ بچی کو بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد اصغر بزدار نے چالان سیشن کورٹ میں پیش کیا جس کی سما عت جج نوروز ہوت کی عد الت میں ہوتی رہی ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد عثمان بگٹی اور استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر عابد علی مینگل نے پیروی کی عدالت نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر ہر دو ملزمان کو 14-14 سال قید کی سزا سنادی۔

متعلقہ عنوان :