بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،میر مجیب الرحمن قمبرانی

لیویز فورس کے مختلف ونگز بنائے گئے ہیں اور لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کیاجارہا ہے ،ڈائیریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:48

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈائیریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان میر مجیب الرحمن قمبرانی نے کہاہے کہ بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں لیویز فورس کے مختلف ونگز بنائے گئے ہیں اور لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کیاجارہاہے،اور نئے اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں،لیویز اہلکاروں کو پاک فوج کے مدد سے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کماڈو ٹرینگ بھی دی جارہی ہیں تاکہ لیویز فورس دیگر فورسز کے ساتھ ملکی دفاع اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں بہتر طور پر خدمات سر انجام دے سکے۔

لیویز فورس کے آفیسران و جوانوں نے اپنے جانوں کا نظرانہ دے کر مستونگ سمیت پورے بلوچستان میں امن بحال کیا، لیویز فورس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، شہدا لیویز فورس کے لواحقین کے تمام مسائل ترجیہی بنیادوں پر اولیت و ترجی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کے مشتہر خالی آسامیوں میں شہدا لیویز کے لواحقین کو عمر اور تعلیم کے بنیاد پر پہلی ترجی دی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈپٹی کمشنر آفس مستونگ میں منعقدہ لیویز دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انھوں نے لیویز فورس کے جوانوں اور لیویز فورس کے شہدا کے لواحقین کے مسائل سنے اور انکے مسائل کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے، جبکہ شہدا کے لواحقین اور بہترین کار کردگی دکھانے والے آفیسران اور اہلکاروں میں اسناد اور نقد انعام بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے لیویز فورس کے درپیش مسائل و مشکلات اور دستیاب وسائل کے بارے میں سپاسنہ پیش کیا اور بریفنگ بھی دی۔

درین اثناء ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے نئے تعمیر شدہ لیویز چیک پوسٹوں حسنی دشت کنڈمیسوری کوشکک اور نئے لیویز لائن ، ڈی سی کمپلیکس میں جیم خانہ اور شاہی باغ ریس ہاوس کا دورہ کرایا،لیویز دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی لیویز میرمجیب الرحمن قمبرانی ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے کہاکہ لیویز فورس بہت قدیم اور ڈیڈھ سو سالہ پرانہ تاریخی فورس ہے اور لیویز فورس آج تک اپنی مثالی کارکردگی کی وجہ سے قائم ہے اور بلوچستان کے لوگ اسی وجہ سے اپنے اس فورس سے محبت کرتے ہیں کیونکہ لیویز فورس کے اہلکار ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اس ملک،سرزمین، اس علاقے اور عوام کے محافظ ہے اور جان فشانی سے اپنے ملک اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتیہیں۔

انھوں نے کہاکہ امن و امان کی بحالی میں مستونگ لیویز فورس و ضلع مستونگ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہیکہ انہوں نے سب سے زیادہ جوانوں نے جانیں قربان کی ہے۔ ہم اپنے شہدا کو سلام کرتے ہیں اور انکی قربانیاں کھبی رائیگا نہیں جائے گی،امن و امن بحال رکھنے میں لیویز فورس نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور کررہیہیں،انھوں نے کہاکہ میں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لیویز فورس کے ساتھ کام کیا ہمیں ان کی فرض شناسی میں کھبی کوئی کمی محسوس نہیں ہوئی کمی اگر ہیں تو انکو جدید سہولیات کی کمی ضرور ہے اور لیویز فورس کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔