ا یکسائز نارکوٹکس سبی کاآپریشن ، کار سے 40کلو گرام چرس برآمد دوملزمان گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:01

کوئٹہ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ایکسائز نارکوٹیکس سبی کاانسداد منشیات کے سلسلے میں آپریشن ،قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ ٹوڈی کار سے 40کلو گرام چرس برآمد دوملزمان گرفتار،ملزمان منشیات صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے،ملزمان کے خلاف نارکوٹیکس 9/cایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم بازئی کی خصوصی ہدایات پر منشیات کے خاتمہ کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن طارق الرحمن بلوچ کی نگرانی میں ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر سبی ڈویژن جہانزیب جمیل ،نارکو ٹیکس انسپکٹر میر عبدالسلام رئیسانی،انسپکٹر چوہدری وسیم کی سربراہی میں قومی شاہراہ ٹول پلازہ کے مقام پر دوران چیکنگ ٹو ڈی کار نمبرAUM645کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے دوملزمان آصف علی اورمحمد فاروق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ چرس اور گاڑی کو تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف9/cنارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہانزیب جمیل کے مطابق ملزمان منشیات صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے رہے تھے جسے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے جبکہ منشیات کی مالیات لاکھوں روپے کی بتائی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے منشیات کے تدارک کے لیے محکمہ ایکسائز نارکوٹیکس صوبائی وزیر ملک نعیم بازئی اور سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ کی قیادت میں مستعد ہے تاکہ صوبے کو منشیات سے پاک بنا کر ایک صحت مند صوبہ بنایا جاسکے ،واضح رہے کہ رواں دوماہ کے دوران ایکسائز نارکوٹیکس کی منیشات اسمگلروں کے خلاف یہ تیسری بڑی کاروائی ہے اور اس دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو حوالات کی سیر کرائی گئی ہے۔