sآئی جی پنجاب انعام غنی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

ا* آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا لاہور پولیس کرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سیف سٹی کیمروں کو بہتر سے بہتر طور پر استعمال کرے : آئی جی پنجاب

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:41

×لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ سیف سٹی جدید پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے جسے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ ، امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین کی بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے مزید موثر طور پر استعما ل کیا جائے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ لاہور کی تمام بڑی شاہرات اور اہم مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ سے بھرپور استفادہ کرکے نہ صرف سٹریٹ کرائم میں مزید کمی لائی جاسکتی ہے بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم سے کم کرکے ٹریفک حادثات میں کمی سے شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے لہذا لاہور پولیس ، ٹریفک پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کے افسران مشترکہ کاوشوں اور بہترین کوارڈی نیشن سے بہتر سے بہتر نتائج حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور سیف سٹی اتھارٹی کے افسران شہر میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کیلئے مزید موثر حکمت عملی ترتیب دیں جبکہ ڈولفن اور پٹرولنگ فورس کے افسران سیف سٹی اتھارٹی میں بیٹھیںاور مانیٹرنگ سے لمحہ بہ لمحہ رابطہ رکھیں تاکہ وہ مشکل کے شکار شہریوں کی مدد بہتر سے بہتر طور پر سر انجام دے سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج قربان لائنز میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے پر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم ڈی سیف سٹی ایڈیشنل آئی جی رائو سرداراور سی اواو سیف سٹی اتھارٹی محمد کامران خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی راؤ سردار علی خان نے آئی جی پنجاب کو مختلف شعبہ جات کی ورکنگ کے علاوہ ای چالاننگ اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر اموربارے بریفنگ دی جبکہ آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہرکے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز کیمروں کی ویڈیو کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو بھی کی ان کو درپیش مسائل اور اہلکاروں کے رویے کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب کو ٹریفک کنٹرول،پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے حاصل کردہ نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کیمروں کی نشاندہی پر دوران ڈیوٹی غیر ذمہ داری اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے تاکہ وہ دوران ڈیوٹی کسی غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

سیف سٹی کیمروں کی ویڈیو کے حصول کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسران کو انویسٹی گیشن کے حوالے سے درکار ویڈیو فوٹیج کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آنے پائے جبکہ مختلف فارمیشنز کی باہمی موثر کوارڈی نیشن سے پولیس فورس کی مجموعی ورکنگ کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے سٹاف سے انکی ڈیوٹی کے بارے میں سوالات پوچھے اور انہیںجاری کردہ ایس او پیز کے مطابق اپنی ڈیوٹی بہتر سے بہتر طور پر سر انجام دینے کی ہدایت کی ۔ دورے کے اختتام پرآئی جی پنجاب کوسیف سٹی ا تھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی