sعوام کی خدمت کو اپنا نصیب سمجھتے ہیں ،میر خالد خان لانگو

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:41

oکوٹ لانگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) عوام کی خدمت کو اپنا نصیب سمجھتے ہیں اور دستیاب وسائل بروئے کار لاکر عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوششیں کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے کلی زہرازئی خالق آباد میں حاجی عبدالحمید لانگو کی جانب سے دیئے گئے /ہرانے میں بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور رواں سال کے مالی بجٹ میں خالق آباد اور قلات کے مختلف علاقوں کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جن میں امن وامان ‘ صحت ‘ تعلیم ‘ آبنوشی ‘ مواصلات ‘ ڈیمز شامل ہیں اور آئندہ بھی انشاء اللہ علاج کے عوام کی تجویز پر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے اس موقع پر میر عبدالمالک لانگو ‘ وڈیرہ نور جان لانگو ‘ ملک عمر خان لانگو ‘ ڈاکٹر نصراللہ لانگو ‘ عبدالوحید یوسفزئی ‘ نعیم اکبر لانگو ‘ قاسم لانگو ‘ ڈاکٹر دوست محمد لانگو ‘ اے سی قلات زاہد حمید لانگو ‘ حاجی سائینداد لانگو ‘ میر خیر اللہ لانگو ‘ ماما خان خالق آبادی ‘ ماسٹر ظہور لانگو ‘ ایم ڈی لانگو ‘ میر عصمت کلوئی ‘ میر اصغر لانگو ‘ ڈاکٹر سرفراز لانگو ‘ میرنثارلانگو ‘ حافظ عبدالہادی لانگو ‘ مولوی اسحاق لانگو و دیگر معتبرین موجود تھے

متعلقہ عنوان :