ذ*لاڑکانہ ،پنجاب سے اغواء کی گئی عورت بازیاب، نکاح پر نکاح کرانے کی کوشش

ذ* دو جگہوں پر فروخت کرنے کی کوشش، پولیس نے عورت کو عدالت میں پیش کردیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 00:05

/لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) پنجاب سے اغواء کی گئی عورت بازیاب، نکاح پر نکاح کرانے کی کوشش، دو جگہوں پر فروخت کرنے کی کوشش، پولیس نے عورت کو عدالت میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم اسغر اور ایک عورت نے بورے والا کی مکین شادی شدہ عورت سیارا بی بی شیخ زید وومن اسپتال لاڑکانہ علاج کیلئے لائی گئی تو اس نے چیخنا اور چلانا شروع کردیا جس پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے پنہچ کر عورت کے کہنے پر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، سیارا بی بی نے بتایا کہ اس کو اسغر اور عورت نے بورے والا سے تین سال پہلے اغواے کرلیا تھا، اور ان کے جسم کا سودا اور نکاح پر نکاح کرانے کی بار بار کوشش کی گئی تھی، اور دو جگہوں پر اس کو بیچا بھی گیا، وہ علاج کے بہانے ان ملزمان کے ساتھ اسپتال آئی اور چلایا، جس پر ان کو پولیس نے تحفظ فرام کیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب پولیس نے سیارا بی بی کو عدالت میں پیش کیا ، اور عدالت نے ان سے حقائق جاننے کے بعد دو دنوں تک بیت الامان کے حوالے کردیا۔