اگست 2020 کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمد میں 41.85 فیصد کمی

جمعہ 25 ستمبر 2020 10:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) اگست 2020 کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمد میں 41.85 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 33.6 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اگست 2019 میں باسمتی چاولوں کی برآمدات سے 57.82 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اگست 2019 کے مقابلہ میں اگست 2020 کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 24.22 ملین ڈالر یعنی 41.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔