گزشتہ دس سال میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 281.91 ارب ڈالر رہی، مالی سال 2020 میں سب سے زیادہ 23.12 ارب ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئی ہیں، سٹیٹ بینک

جمعہ 25 ستمبر 2020 10:56

گزشتہ دس سال میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 281.91 ارب ڈالر رہی، مالی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) گزشتہ 10 سال کے دوران سب سے زیادہ برآمدات مالی سال 2013 میں کی گئیں اور دوران سال برآمدات کا حجم 30.70 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح دس سال کے عرصہ میں مالی سال 2020 میں سب سے زیادہ 23.12 ارب ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور عالمی بینک (ڈبلیو بی) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ دس سال کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 281.91 ارب ڈالر جبکہ اسی عرصہ میں ترسیلات زر کی وصولیاں 182.98 ارب ڈالر رہی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سال میں سب سے کم برآمدات مالی سال 2017 میں کی گئیں جن کا حجم 25.15 ارب ڈالر رہا جبکہ سب سے کم ترسیلات زر مالی سلا 2011 میں 12.23 ارب ڈالر وصول ہوئیں۔ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2011 میں برآمدات کا حجم 29.83 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کا حجم 12.23 ارب ڈالر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مالی سال 2012 کے دوران برآمدات 27.82 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 13.98 ارب ڈالر ، مالی سال 2013 میں برآمدات 30.70 ارب ڈالر، ترسیلات زر 14.59 ارب ڈالر رہی تھیں۔

مالی سال 2014 کے دوران برآمدات سے 29.92 ارب ڈالر اور ترسیلات زر سے 17.21 ارب ڈالر کی وصولیاں ہوئیں۔ مالی سال 2015 میں برآمدات کا حجم 28.69 ارب ڈالر، ترسیلات زر کا حجم 19.25 ارب ڈالر، مالی سال 2015 میں برآمدات کا حجم 28.69 ارب ڈالر، ترسیلات زر کا حجم 19.25 ارب ڈالر، مالی سال 2016 میں برآمدات 25.48 ارب ڈالر، ترسیلات زر 19.73 ارب ڈالر، مالی سال 2017 میں برآمدات 25.15 ارب ڈالر، ترسیلات زر 19.71 ارب ڈالر، مالی سال 2018 میں برآمدات 28.22 ارب ڈالر، ترسیلات زر 21.04 ارب ڈالر، مالی سال 2019 کے دوران برآمدات 28.15 ارب ڈالر، ترسیلات زر 22.12 ارب ڈالر جبکہ مالی سال 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 27.95 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کی وصولیاں 23.12 ارب ڈالر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :