امریکا،خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 25 ستمبر 2020 11:22

نیویارک ۔ 25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی سٹاک میں کمی اور کوروناوائرس کے باعث کئی یورپی ملکوں کا سفری پابندیاں دوبارہ عائد کرنے پر غور ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 17 سینٹ (0.4 فیصد)بڑھ کر 41.94 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 38 سینٹ (1 فیصد) اضافے کے ساتھ 40.31 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :