لگتا ہے کامران خان کو بھی کوئی عہدہ ملنے والا ہے، حنا پرویز بٹ

ان کیلئے “وزیر چاپلوسی” بہت بہتر عہدہ ہوگا، نواز شریف کے ٹویٹس کا غلط مطلب نکال کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر جا رہی تھی،عوام بیوقوف نہیں جو آپکی باتوں میں آئیں گے، لیگی رہنما

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 25 ستمبر 2020 11:29

لگتا ہے کامران خان کو بھی کوئی عہدہ ملنے والا ہے، حنا پرویز بٹ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 ستمبر 2020ء) مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ کامران خان جس طرح نااہل نیازی کی حد سے زیادہ چاپلوسی کر رہے ہیں لگتا ان کو بھی کوئی عہدہ ملنے والا ہے۔ویسے ان کیلئے “وزیر چاپلوسی” بہت بہتر عہدہ ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک چینل ایسا گندہ اور بدبودار چینل ہے جو ہر وقت ن لیگ کے خلاف پروپیگنڈا میں مصروف رہتا ہے۔

ارشد شریف پروپیگنڈا ماسٹر آج نواز شریف کے ٹویٹس کا غلط مطلب نکال کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔عوام بیوقوف نہیں جو آپکی باتوں میں آئیں گے۔
اس سے قبل اینکر پرسن کامران خان کہنا تھا کہ زبیر عمر کی آرمی چیف سے ملاقاتیں "ٹپ آف دی آئس برگ" ہیں، جب آپ کو بتائیں گے کہ پچھلوں دو سالوں سے شہباز شریف، آصف زرداری بلاول بھٹو وغیرہ اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ سے کیا باتیں کر رہے ہیں تو آپ کے چھکے اڑ جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے رہنما ن لیگ زبیر عمر اور آرمی چیف کی ملاقاتوں کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔ کامران خان کا کہنا ہے کہ زبیر عمر اور آرمی چیف کی ملاقاتیں صرف "ٹپ آف دی آئس برگ" ہیں۔
اگر لوگوں کو بتایا جائے کہ پچھلوں 2 سالوں سے شہباز شریف، آصف زرداری بلاول بھٹو وغیرہ اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ سے کیا باتیں کر رہے ہیں تو یہ سب کچھ جان کر لوگوں کے چھکے اڑ جائیں گے۔

دوسری جانب شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں ہر ہفتے میں ایک لیڈر کو ایکسپوز کروں گا، پاکستان کی ٹی وی میں سب سے بڑی پارٹی شیخ رشید کی ہے۔ میں اکیلی سیٹ کا لیڈر ہوں، مولانا فضل الرحمان نے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور بلا ول بھٹو سمیت سب آرمی چیف سے ملاقات کرتے ہیں۔

میں محمد زبیر کو چیلنج کرتا ہوں، تم کہتے ہومیری بڑا تعلق ہے، محمد زبیر سے 36سالوں میں جنرل باجوہ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اسد عمر کے بیٹے کی شادی میں محمد زبیر بھی بیٹھا ہوا تھا، کسی نے نہیں کہا کہ آپ ملنے آؤ، اس نے خود ٹائم لیا، دس مہینے مریم نواز کا ٹویٹر خاموش رہا، یہ آپ کا کیس لڑتا رہا، عمران خان نے کہا کہ میں ان کو این آر او نہیں دوں گا۔