میرا سیٹھی نے اپنی نئی کتاب کے سرورق کی تصویر جاری کردی

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:11

میرا سیٹھی نے اپنی نئی کتاب کے سرورق کی تصویر جاری کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنی نئی کتاب کے سرورق کی تصویر جاری کردی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی کتاب کے سرورق کی آدھی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ان کی یہ کتاب آئندہ سال اپریل میں شائع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی یہ کتاب مختلف سچی کہانیوں اور ان کی زندگی کے تجربات پر مبنی ہے اور وہ پر امید ہیں کہ جب لوگ اسے پڑھیں گے تو انہیں پسند آئے گی۔

متعلقہ عنوان :