کاکول موہاٹھ کالونی میں سوزوکی الٹنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:16

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) کاکول موہاٹھ کالونی میں تیز رفتار سوزوکی الٹنے کے نتیجہ میں 10 سالہ بچی جاں بحق اور اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی، زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میرپور پولیس نے مقدمہ درج کر کے سوزوکی ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار سوزوکی کاکول موباٹھ میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دکان سے چیزیں لے کر گھر جانے والی دو کمسن بچیاں سوزوکی کے نیچے آ گئی، 10 سالہ بچی حارسین دختر راحیل موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی چھوٹی بہن 7 سالہ عشال شدید زخمی ہوئی جسے طبی امداد کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد پہنچا دیا گیا۔

میرپور پولیس نے سوزوکی ڈرائیور عبدالجبار کو گرفتار کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔