آئی سی ای،چینی، کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:37

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی، کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ایکسچینج میں خام چینی کے وقفے کے بعد مارچ کے لیے نرخ 0.09 سینٹ (0.7 فیصد) بڑھ کر 13.43 سینٹ فی پونڈ رہے۔سفید چینی کے سودے 2.80 ڈالر (0.8 فیصد ) اضافے کے ساتھ 374 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

کوکوا کے لندن کے دسمبر کے لیے سودے 18 پائونڈ سٹرلنگ (1 فیصد) بڑھ کر 1829 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے نیویارک کے دسمبر کے لیے سودے 22 ڈالر (0.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 2583 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے دسمبر کے لیے سودے 0.80 سینٹ (0.7 فیصد )بڑھ کر 1.1305 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے نومبر کے لیے سودے 1349 ڈالر فی ٹن پر فلیٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :