ایشین سٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھائو

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:03

ایشین سٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھائو
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) اہم ایشین سٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھائو رہا جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی اور کئی ملکوں میں کورونا وائرس کی نئی لہر ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس جمعے کو 116.80 پوائنٹ (0.51 فیصد) بڑھ کر 23204.62 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ٹاپکس انڈیکس 7.79 پوائنٹ (0.48 فیصد) اضافے کے ساتھ 1634.23 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 75.65 پوائنٹ (0.32 فیصد) گرکر 23235.42 پوائنٹ پر بند ہوا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 3.76 پوائنٹ (0.12 فیصد) گرکر 3219.42 پوائنٹ جبکہ شیزن کمپوزٹ انڈیکس 5.03 پوائنٹ (0.23 فیصد) کمی کے ساتھ 2143.05 پوائنٹ پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :