بھارت کی 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال کیسزمیں اضافہ

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:18

بھارت کی 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) بھارت کی18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے۔ جمعہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد وائرس کے نئے کیسزسے کم رہنے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں آٹھ ہزارمریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ریاست اروناچل پردیش، بہار ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، میزورم ، اڑیسہ، پانڈیچیری، راجستھان ، سکم ، تامل ناڈو، انڈمان نکوبار، تلنگانہ اور مغربی بنگال میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86052نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد5818570 ہوگئی ہے۔ بھارت میں اس دوران کورونا وائرس میں مبتلا 1141 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

متعلقہ عنوان :