مہلک کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے، فرانس کی حکومت کا اعلان

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:18

مہلک کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) فرانسیسی حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مہلک کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔ جمعہ کو فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی صحت ایجنسی نے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی ہے جو کورونا وبا کے پھیلنے کے آغاز کے بعد سے یومیہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

فرانس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر بیٹھے رہے تو ہمیں مارچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد4 لاکھ 97 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 31 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس کے محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد371313 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 31511 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ94413 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :