شاہد آفریدی کاڈین جونز کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:20

شاہد آفریدی کاڈین جونز کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق آسٹریلین بیٹسمین و کمنٹیٹر ڈین جونز کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ڈین جونز کے انتقال کی خبر ہم سب کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ڈین جونز ایک حیرت انگیز کرکٹر، کوچ، کمنٹیٹر اور سب سے بڑھ کر ایک خوش اخلاق انسان تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ڈین جونز میرے حقیقی دوست تھے اور میں اٴْنہیں ہمیشہ یاد کروں گا۔آخر میں شاہد آفریدی نے ڈین جونز کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت بھی کی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مختلف ٹیموں کے لیے کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے ڈین جونز گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارت کے شہر ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔