بٹگرام پولیس کا امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:39

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) بٹگرام پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ناکہ بندیاں اورسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاریڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کی ہدایات پر ضلع بھر میں ناکہ بندیاں اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ناکہ بندیاں ضلع کی تمام داخلی و خارجی راستوں پر شروع کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سرچ آپریشنز تھانہ چانجل،تھانہ بنہ کے ایریا میں ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی میں جاری ہے۔ جس میں پولیس,ایلیٹ کی نفری نے شرکت کی۔سرچ آپریشنز کے دوران 47 گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 33 مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے۔اس حوالے سے ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کا کہنا تھا کہ سنیپ اور سرچ آپریشن کا مقصد ضلع بٹگرام کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پولیس آپ کی حفاظت کیلئے ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضلع سے جرائم کو ختم کرنے میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :