جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ ضلعی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کا اہم اجلاس طلب

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:39

ملاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی آمیر مفتی کفایت الله اور جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان نے باہمی مشاورت سے ضلعی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کل بروز اتوار دوپہر 2بجے مدرسہ مولانا سہراب خان خرکی درگئی میں طلب کیا ہے جس میں ملکی حالات ، تنظیمی اُمور اور مرکزی آمیر مولانا فضل الرحمان کو نیب کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے اطلاعات پر تفصیلی بحث ہو گی۔

(جاری ہے)

ضلعی سیکرٹری فضل وہاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی آمیر مفتی کفایت الله اور جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان کے مشاورت سے بُلائے گئے اجلاس میں ضلعی مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ کے ممبران شرکت کرینگے اور ضلعی آمیر و جنرل سیکرٹری انہیں آئندہ کے لائحہ عمل اور نیب گردی سے پیدا ہونے والے حالات پرتفصیلی صلاح و مشورے کے بعد ہدایات دینگے ۔