اپوزیشن احتجاج کی سیاست ترک، ملکی مفاد کا تحفظ کرے،صدر انجمن تاجران سرگردھا

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:52

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) صدر انجمن تاجران و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کو مقدم رکھنے کی بجائے ملکی مفاد کا تحفظ کریں اور ملک و قوم کا پہلے سوچیں، ملک اور معیشت کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کی سیاست ترک کرے، میثاق معیشت ناگزیر ہوچکا ہے اس پر جتنی جلدی پیش رفت کی جائے اتنا ہی ملک و قوم کے مفاد میں بہتر ہوگا۔شفیق الرحمن نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے مضبوط معیشت ضروری ہے اس لئے پاکستان جو ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہے اس کو نکالنے کیلئے اپوزیشن اور تاجروں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :