انوشکا شرما گواسکرکی تنقید پر برہم،توہین کا الزام

کوویڈ 19 کی وجہ سےکوہلی نے صرف انوشکا کی بائولنگ کیخلاف پریکٹس کی:سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر، مسٹر گاوسکر ،آپ نے میرے شوہر کے کھیل کو خراب کرنیکا الزام بیوی پر کیوں لگایا؟مجھے کب تک کرکٹ میں گھسیٹا یا ذمہ دار قرار دیا جائیگا؟:اہلیہ ویرات کوہلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 ستمبر 2020 16:32

انوشکا شرما گواسکرکی تنقید پر برہم،توہین کا الزام
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2020ء ) رائل چیلنجرز بنگلور کی آئی پی ایل میچ میں ٹھکائی بھی خوب ہوئی،اوپر سے ویرات کوہلی نے کیچز ڈراپ کرکے لوکیش راہول سے مار بھی پڑوائی،پھر عبرتناک شکست بھی مقدر بنی،کرکٹ کے ایک برے دن میں اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا تھا کہ ایسے میں میچ ریفری نے کوہلی پر 12 لاکھ بھارتی روپے کا بھاری جرمانہ بھی کردیا کیونکہ کوہلی سلو اوور ریٹ کے مرتکب پائے گئے تھے۔

ویرات کوہلی کی اتنی بری پرفارمنس ،ذلت آمیز شکست کے بعد مبصرین کی جانب سے تنقید تو بنتی ہی تھی،چنانچہ سابق بھارتی کپتان سنیل گاواسکرنے تنقید بھی کی لیکن جب ہر چیز ہی بری چل رہی ہو تو سب کچھ برا ہی ہوتا ہے۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس تنقید کو مثبت لیکر آگے بڑھاجاتا لیکن کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے رد عمل ظاہر کر کے کوہلی کے ایک برے دن کو اگلے کئی دنوں میں تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے جمعرات کے روز بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے توہین آمیزتبصرے اوربیوی پر اپنے شوہر کے کھیل کا الزام لگانے پر تنقید کی ہے۔رائل چیلنجز بنگلور آئی پی ایل کا میچ ہاری تو گواسکرساتھی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ کوہلی کی پریکٹس نہ ہونے پر بحث کر رہے تھے۔ گاوسکر نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سےکوہلی نے صرف انوشکا کی بائولنگ کیخلاف پریکٹس کی ، اس سے انکی زیادہ مدد نہیں ہوگی۔

یہ تبصرے کوہلی کی بیٹنگ کے دوران کئے گئے۔
انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مسٹر گاوسکر ، آپ کا پیغام حقیر ہے لیکن میں آپ سے یہ کہنا پسند کروں گی کہ آپ نے میرے شوہر کے کھیل کو خراب کرنے کا الزام بیوی پر کیوں لگایا؟ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ آپ کو میرے اورمیرے شوہر کے رشتہ کا احترام کرنا چاہئے تھا؟ انوشکا نے کہا ہے کہ مجھے کب تک کرکٹ میں گھسیٹا یا ذمہ دار قرار دیا جائے گا،آپ کا نام کرکٹ کی دنیا میں قابل احترام ہے،آ پ کو خیال کرنا چاہئے تھا‘‘۔
انوشکا شرما کی انسٹاگرام سٹوری کا سکرین شاٹ
انوشکا شرما کی انسٹاگرام سٹوری کا سکرین شاٹ
یاد رہے کہ اس شکست کےبعد سنیل گواسکر کے تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے۔