مسالک کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے علماء کے تعاون سے استفادہ کریں گی ،ڈی پی او ایبٹ آباد

جمعہ 25 ستمبر 2020 17:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی زیر صدارت ضلع ایبٹ آباد کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماہ کرام کے نمائندہ وفدسے خصوصی میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔میٹنگ میں ضلع کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس کی طرف سے شروع کردہ عوامی رابطہ مہم کو سلسلے میں آپ سے ملاقات ہو رہی ہے اور یہ ملاقات ہر ماہ میں ایک مرتبہ مستقل بنیادوں پر ہو گی جس میں ضلع میں قیام امن اور مسالک کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے میںعلمائے کرام کے تعاون سے استفاودہ حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے علمائے کرام ہمارے لیے مشعل راہ ہوں گے ۔

ایبٹ آباد میںمذاہب اور فرقوں کی نسبت لوگوں کی اکثریت امن پسند ہے اور بھائی چارے کا ماحول ہے۔ اس ماحول کو برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کے لیے علما کرام سے مہینہ میں ایک بار میٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا ۔کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر مختلف قسم کی اشتعال انگیز باتیں پھیلانے میں مصروف عمل میں آپ منبر پر بیٹھتے ہیںآپ کو لوگ فالو کرتے ہیںاس لئے کوشش کریں کہ لوگوں کو اس حوالہ سے آگاہی فراہم کریں۔ ایک دوسرے کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والے ایسے شرپسند عناصر پر نظر رکھیں جو شہر کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ایسے عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔