ڈبلیوڈبلیوای ریسلرروڈ وارئیراینیمل انتقال کرگئے

لیجنڈ ریسلر کا انتقال ایک ریزورٹ پر ہوا، ان کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 ستمبر 2020 17:29

ڈبلیوڈبلیوای ریسلرروڈ وارئیراینیمل انتقال کرگئے
اوہائیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2020ء ) ڈبلیو ڈبلیوای ہال آف فیم کا اعزاز حاصل کرنیوالے معروف ریسلر روڈ واریئر اینیمل 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیجنڈ ریسلر روڈ وارئیر کا انتقال گزشتہ روز ایک ریزورٹ پر ہوا تاہم ان کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ روڈ وارئیر کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

ان کا اصل نام جو لورائنائٹس تھا لیکن وہ ریسلینگ کی دنیا میں روڈ وارئیر کے نام سے مقبول تھے ۔

(جاری ہے)

انہیں 2011ء میں ڈبیلو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا، لیجنڈ ریسلر کو زیادہ تر ٹیگ ٹیم میچ کھیلتے دیکھا گیا ہے۔ 1991ء اور 1997ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں جانے سے پہلے انہوں نے قومی ریسلنگ الائنس اور امریکن ریسلنگ اسن میں ٹیگ ٹیم کا اعزاز جیتا۔

2003ء میں ہیگسٹرینڈ کی ہارٹ اٹیک کے باعث موت کے بعد، لارینائٹس نے 2005ء میں جون ہیڈنریچ کے ساتھ مل کر ڈبلیوڈبلیو ای ٹیگ ٹیم کا آخری اعزاز جیتا تھا اور اس جیت کو اپنے مرحوم ساتھی کے نام کیا تھا ۔ لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن اور رک فلیئر نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔                                                                                                            

متعلقہ عنوان :