فیصل اقبال کو بلوچستان کا اسکواڈدوبارہ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد فیصل اقبال کو ایک بار پھر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے قبل بلوچستان کی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے

جمعہ 25 ستمبر 2020 18:31

فیصل اقبال کو بلوچستان کا اسکواڈدوبارہ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد فیصل اقبال کو ایک بار پھر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے قبل بلوچستان کی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔مریدکے سنٹرل اسٹیشن پر سیلف آئسولیشن میں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر 26 ستمبر بروز ہفتہ کو دوبارہ اپنی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

(جاری ہے)


تیس ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بلوچستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم اکتوبر کو سندھ کے خلاف کھیلے گی۔
جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی جنید ضیاء کا کہنا ہے کہ پی سی بی خوش ہے کہ فیصل اقبال نے ایک اہم ٹورنامنٹ سے قبل ایک حل طلب معاملے کو نمٹالیا ہے۔ہم پرامید ہیں کہ فیصل اقبال اب کام پر توجہ دیں گے اوربھرپور انداز میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی معاونت کریں گے۔