وزیراعظم عمران خان قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں،

احساس پروگرام معاشرے کے انتہائی پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے شروع کیا گیا، موجودہ حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 25 ستمبر 2020 19:34

وزیراعظم عمران خان قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو اسلامی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی بصیرت رکھنے والے رہنما ہیں اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جو پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے، سخت تنقید کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے کورونا بحران کے دوران بعض ٹھوس فیصلے کئے اور ملک میں مکمل لاک ڈائون کی جگہ سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی اپنائی جو کہ کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، سیکورٹی ایجنسیز، سیاسی رہنمائوں اور عوام نے ملک میں مہلک وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت محنت کی۔ علی محمد خاننے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک نیک نصب العین کے ساتھ عام آدمی کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے سیاست میں آئے ہیں، احساس پروگرام معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقے کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور ناانصافی معاشرے کی سب سے خطرناک برائیاں ہیں، موجودہ حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمنے کیلئے پر عزم ہے اور بدعنوان عناصر کے خلاف شفاف احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔