بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال شہری آبادی پر فائرنگ ، 8سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی

2020ء میں اب تک بھارتی فوج نے سیزفائر کی 2340خلاف ورزیاں کیں،آئی ایس پی آر

جمعہ 25 ستمبر 2020 19:57

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال  شہری آبادی پر  فائرنگ ، 8سالہ بچے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 8سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی سیکٹر باروہ میں بلااشتعال سیزفائر معاہدے کی فائرنگ کرتے ہوئے شہری آباد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک 8سالہ معصوم بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سال 2020ء میں اب تک بھارتی فوج نے سیزفائر کی 2340خلاف ورزیاں کی ہیں ۔