Live Updates

شہر میں گیس لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے ، خرم شیرزمان

جمعہ 25 ستمبر 2020 20:16

شہر میں گیس لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے ، خرم شیرزمان
کراچی۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار پاکستان پیپلزپارٹی ہے ، پچھلے ایک سال سے سندھ حکومت سوئی گیس کو پانچ کلو میٹر کی لائین بچھانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ جمعہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے شہر میں گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی ) امین راجپوت سے ملاقات کی ، ملاقات میں شہر میں گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

ایم ڈی امین راجپوت نے گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے تکنیکی مسائل سے خرم شیرزمان کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ شہر میں گیس لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار پاکستان پیلزپارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے ہٹ دہرمی نہیں چھوڑی تو شہر کراچی میں گیس کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کراچی کے عوام کے لیے دہرا عذاب ہے۔ خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ سوئی گیس کے پریشر کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی امین راجپوت نے گیس پریشر کا مسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات