وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا ممبر صوبائی اسمبلی سردار میر عابد خان سندرانی کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 25 ستمبر 2020 21:01

وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا ممبر صوبائی اسمبلی سردار میر عابد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار میر عابد خان سندرانی کے چھوٹے بھائی میر ماجد خان سندرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اِس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔#