پیپلز پارٹی نے بجلی اور یوٹیلٹی سٹور اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا

اشرافیہ نمائندہ حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بجلی ہم گرایا ہے ،آٹا چینی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے پی ٹی آئی مدد گاروں کو مالی فائدے پہنچائے گئے،نئیربخاری یوٹیلٹی سٹورز کی اشیائ کی قیمتوں میں اضافے سے عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکے کے زریعے حکومتی سرپرستی میں زخیرہ اندوز مزید خوشحال ہونگے، عوام دشمن فیصلہ واپس لیا جائے، بیان

جمعہ 25 ستمبر 2020 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی اور یوٹیلٹی سٹور اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ اشرافیہ نمائندہ حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بجلی ہم گرایا ہے ،آٹا چینی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے پی ٹی آئی مدد گاروں کو مالی فائدے پہنچائے گئے انہوں نے کہا کہ اب یوٹیلٹی سٹورز کی اشیائ کی قیمتوں میں اضافے سے عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکے کے زریعے حکومتی سرپرستی میں زخیرہ اندوز مزید خوشحال ہونگے۔

اپنے بیان میں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بجلی اور یوٹیلٹی سٹورز اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے عوام دشمن فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے یوٹیلٹی سٹورز اشیائ مہنگی کرکے غریب دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہا کہ لوگوں کیلئے ایک وقت کی روٹی مشکل بنانے والوں نے بچوں کا دودھ مہنگا کرکے بے حسی اور بے رحمی کی بدترین مثال قائم کی ہینیربخاری نے کہا کہ لوگ لاپتہ کنٹینر خان کی تلاش میں ہیں جو کہتا تھا مہنگائء ہو تو حکمران چور ہوتا ہے نیر بخاری نے کہا کہ کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حکمران سرکاری سرپرستی میں پی ٹی آئی مالیاتی مددگاروں کی سہولت کاری کے مشن پر ہیں کرپشن اور لوٹ مار کی سونامی میں ڈوبے لالچی حکمران عوام الناس کی زندگیاں اجیرن بنا رہے ہیں غریب مزدور محنت کش ایک وقت کی روٹی سے محروم کیا جا رہا ہینیر بخاری نے کہا کہ غربت بے روزگاری بھوک افلاس سے تنگ عوام خود کشیوں پر مجبور کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں دل کینسر کے مریض دوائیاں ناپید ہونے کیوجہ سے پہلے ہی علاج سے محروم ہیں جان بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے سے وزیراعظم کی ملکیت نجی ہسپتال سے لائے گئے مشیر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سہولت کار بن رہے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ ادویات تین سو فی صد سے زائد مہنگی کرنے والے عوام کے جانی دشمن ہیں۔