وزیرصحت پنجاب کاسول ہسپتال فیصل آباد میں خاتون کے علاج سے انکار اور بدتمیزی سے متعلق خبر کا نوٹس

کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریض کے ساتھ بدسلوکی یا علاج سے انکار برداشت نہیں کیا جائے گا‘ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 25 ستمبر 2020 21:09

وزیرصحت پنجاب کاسول ہسپتال فیصل آباد میں خاتون کے علاج سے انکار اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماء نیوز پر سول ہسپتال فیصل آباد میں خاتون کے علاج سے انکار اور بدتمیزی سے متعلق خبر کا نوٹس لے لیا ہے اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے دوران قصوروار ثابت ہونے پر متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریض کے ساتھ بدسلوکی یا علاج سے انکاربالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :