اسلام آباد، خاتون ٹک ٹاک اسٹار پر نوجوان کے قتل کا الزام، مقدمہ درج

ٹک ٹاک اسٹار ماروی چوہدری کے خلاف مقتول علی کے والد نے لوہی بھیر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا

جمعہ 25 ستمبر 2020 21:53

اسلام آباد، خاتون ٹک ٹاک اسٹار پر نوجوان کے قتل کا الزام، مقدمہ درج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت میں جاں بحق ہونے والے نوجوان علی کے قتل کا مقدمہ ٹک ٹاک اسٹار ماروی چوہدری کے خلاف درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار ماروی چوہدری کے خلاف مقتول علی کے والد نے لوہی بھیر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا۔ایس پی رورل فاروق بٹر کے مطابق علی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے مگر اب تک قتل کے شواہد نہیں ملے، لاش کے نمونے فرانزک کے لیے لاہور بھیجے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق کا معلوم ہوسکے گا۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا کیا گیا کہ ماروی چوہدری اور علی ایک ساتھ مل کر کام کرتے تھے، ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بیٹے کو قتل کیا۔والد کے مطابق علی نے کچھ روز قبل ماروی کے ساتھ کام کرنے کا سلسلہ ترک کردیا تھا، جب علی سے پوچھا تو اٴْس نے بولا کہ ماروی اچھی خاتون نہیں اس لئے مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔

(جاری ہے)

والد کا کہنا تھا کہ علی کو ماروی چوہدری بار بار کال کرتی رہی تاہم وہ نہیں گیا،جب ماروی چوہدری سے میری اہلیہ نے بات کی تو اس نے کہا لاہور سے کچھ لوگ آئے ہیں، علی بے شک میرے ساتھ کام نہیں کرے پر اٴْن کے ساتھ کر لے تاکہ اٴْس کا مستقبل سنور جائے۔

والد کے مطابق جب علی وہاں گیا تو واپس نہ آیا اور پھر علی کی لاش ملی،جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :